ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب منکی ہائی وے پر ماروتی اومنی اور لاری کی ٹکر؛ پانچ شدید زخمی

بھٹکل کے قریب منکی ہائی وے پر ماروتی اومنی اور لاری کی ٹکر؛ پانچ شدید زخمی

Mon, 30 Jul 2018 17:43:59    S.O. News Service

بھٹکل 30/جولائی (ایس او نیوز)  پڑوسی تعلقہ ہوناور تعلقہ کے منکی پولس تھانہ حدود کے گُنونتے نیشنل ہائی وے پر  آج پیر صبح پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں  پانچ لوگ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں  قریبی اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ہے۔

منکی پولس نے بتایا کہ بنگلور کی ایک فیملی کے پانچ لوگ ماروتی اومنی پر سوار دھرمستھلا  کےبعد ہورناڈو ہوتے ہوئے مرڈیشور جارہے تھے کہ  گُنونتے نیشنل ہائی وے پر ان کی اومنی مخالف سمت سے آنے والی ایک لاری سےٹکراگئی۔ حادثہ صبح کی اولین ساعتوں میں قریب 4:30 بجے پیش آیا۔

زخمیوں کی شناخت  شیوشنکر (35)،  سنتوش (35)،  رادھا ایم (28)، جیوتی (21) اور دس سالہ تیجس کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ شدید زخمی ہونے کی بنا پر انہیں منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔

پولس نے بتایا کہ لاری دانڈیلی سے مینگلور جارہی تھی۔ حادثے میں اومنی کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: